25 مئی ، 2015
کراچی........ایگزیکٹ کے ایک سابق ملازم نے شاہ زیب خانزاہ سے خصوصی گفتگو کی ہے، جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے معاملات ایگزیکٹ ہاؤس کراچی سے چلائے جاتے تھے، امریکی عدالت نے 22 ملین ڈالر کی سزا سنائی تھی، بیلفرڈ نامی جعلی یونیورسٹی میں نئے کورسز متعارف کرائے جارہے تھے،اس عمل کی نگرانی ایگزیکٹ پاکستان کے دفاتر سے کی جارہی تھی۔ ایگزیکٹ کے سابق ملازم کی گفتگو رات 10بجکر 5منٹ پر پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں پیش کی جائے گی۔