10 مئی ، 2012
کراچی … کراچی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز گرفتار کئے جانے والے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان کو 12 مئی تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گزشتہ روز گرفتار کئے جانے والے لیاری گینگ وار کے ملزمان عرفان فوجی اور دلاور خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کا قتل، اقدام قتل کے الزام میں عدالت سے تفتیش کیلئے ریمانڈ طلب کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کو 12 مئی تک ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا۔