پاکستان
26 مئی ، 2015

کراچی موٹر سائیکل چلانے اور ساتھ بیٹھنے والوں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

کراچی موٹر سائیکل چلانے اور ساتھ بیٹھنے والوں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

کراچی........کراچی میں موٹر سائیکل چلانے اور اس پر سفر کرنے والوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دےدیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق یکم جون سے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے بغیر چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف یکم جون سے کارروائی ہوگی اور ساتھ میں ان لوگوں کو بھی ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا جو اس پر سفرکررہے ہوں گے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ موٹر سائیکل پر سفرکرنے اور چلانے والوں کو لازمی ہیلمٹ پہننے کا پابند موٹر سائیکل سیفٹی آرڈیننس کے تحت کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :