26 مئی ، 2015
اسلام آباد.......ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ نے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کمپنی کے امریکا میں 6اور برطانیہ میں 1بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔ایگزیکٹ کےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے بھی انٹرپول سے مدد طلب کی گئی ہے۔ایگزیکٹ کے زیراستعمال ویب سائٹس کی ڈومین کی معلومات کے لیے بھی انٹرپول کو لکھا گیا ہے۔