26 مئی ، 2015
کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کا بیان سامنےآیا ہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران تحویل میں لیےگئے بارودی مواد کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پہاڑیوں کے قریب تلف کیا گیا جس کیلئے دھماکا کیا گیا۔ دھماکے کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی۔