26 مئی ، 2015
کابل........افغانستان میں بم دھماکوں سمیت مختلف واقعات میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے ضلع نو زاد میں۔ سیکو ریٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 7فوجی اور 19پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جنوبی صوبے زابل میں، داعش اور طالبان کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جبکہ سڑک کنارے دھماکے اور خود کش حملے میں 11افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ادھر مرکزی صوبے میدان وردک میں 4مسلح افراد نے عدالت کے باہر حملہ کردیا،نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور چاروں حملہ آور مارےگئے۔ دوسری طرف صوبہ خوست میں مسجد کے باہر دھماکے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔