کھیل
10 مئی ، 2012

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کوریا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان کوریا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ملاکا … جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیمی فائنل میں پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جہاں اْس کا مقابلہ میزبان ملائشیا سے ہوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مضبوط حریف کوریا کو چاروں خانے چت کیا، پورے میچ میں پاکستان کی برتری قائم رہی، پہلے ہاف میں پاکستان کو 3-0 کی سبقت حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مزید 3 گول کرکے ٹیم کی فائنل تک رسائی یقینی بنائی، پاکستان کی جانب سے دلبر حسین نے 2، سلمان، محمد عرفان، علی شان اور محمد توثیق نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ اس سے قبل دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 2-0 سے شکست دی۔ جونیئر ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :