پاکستان
26 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کے کاروبار کی تفصیل، اماراتی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

 ایگزیکٹ کے کاروبار کی تفصیل، اماراتی حکومت سے رابطے کا فیصلہ

کراچی.......حکومت نے ایگزیکٹ کمپنی کے کاروبار کی تفصیلا ت جاننے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطے کافیصلہ کیاہے، ایگزیکٹ کمپنی کو سافٹ وئیر کی برآمد پردی گئی رعایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اگلے دو دنوں میں ایک خط یو اے ای حکو مت کو لکھا جائے گا اورتفصیلات حاصل ہونے کےبعدایگزیکٹ سے تحقیقات کادائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ذرائع نےبتایاہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کو سافٹ وئیر کی برآمد پردی گئی رعایت ختم کر دی گئی ہے اور وجہ یہ بتائی گئی کہ ابھی تک ایگزیکٹ سافٹ وئیر کی برآمد کا کوئی ثبوت ایف بی آر کو فراہم نہیں کر سکی۔

مزید خبریں :