پاکستان
26 مئی ، 2015

کراچی:مرد و خواتین پر ہیلمٹ کی پابندی،شہری پریشان

کراچی:مرد و خواتین پر ہیلمٹ کی پابندی،شہری پریشان

کراچی......آگے بیٹھیں یا پیچھے، مرد ہوں یا خواتین، کراچی میں اب موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے بغیر بیٹھنا ممکن نہیں رہا،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق یکم جون سے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ اس اطلاع پر موٹرسائیکل چلانے والے اکثر شہری پریشان ہیں کیونکہ یہ پابندی مردوں کی حد تک تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن پیچھے بیٹھی اُن خواتین کا کیا ہوگا جن کی گود میں بچے یا ہاتھوں میں مختلف سامان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پابندی ٹریفک اور پولیس اہلکاروں کی کمائی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ دوسری طرف ہیلمٹ کے کاروبار سے وابستہ دکاندار اس پابندی سے کافی خوش ہیں اور کیوں نہ ہوں، مانگ بڑھے گی تو دام بھی بڑھ جائیں گے۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دینے پر مردوں اور خواتین نے الگ الگ تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ مردوں کی نظریں قیمتوں پر ہیں تو خواتین کی ہیلمٹ کے ڈیزائن پر، کہتی ہیں، ہیلمٹ کا ڈیزائن ایسا ہونا چاہئے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی بظاہر مہنگا سودا ہے مگر حفاظت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :