پاکستان
27 مئی ، 2015

ٹی ٹی پی بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہی ہے ،خواجہ آصف

ٹی ٹی پی بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہی ہے ،خواجہ آصف

کراچی.......وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہی ہے ،بھارتی انٹیلی جنس نیٹ ورک اور پاکستان میں دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے یہ صورت حال چل رہی ہے،بلوچستان کی شورش میں بھارت کی مدد حاصل ہے،طالبان بھارتی پراکسی کے طور پر پاکستان سے جنگ کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :