پاکستان
27 مئی ، 2015

انتہاپسند ی کو ہرصورت ختم کرناہوگا،منتظم آغاخان کمیونٹی ہیڈکوارٹر

انتہاپسند ی کو ہرصورت ختم کرناہوگا،منتظم آغاخان کمیونٹی ہیڈکوارٹر

پیرس........فرانس میں آغاخان کمیونٹی کے ہیڈکواٹرکے منتظم سکندر حود نےکہاہے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتہاپسند ی کو ہرصورت ختم کرنا ہوگا، فرانس میں اسماعیلی کمیونٹی کاہیڈ کوارٹرسانحہ صفورا سے متعلق ہر پیشرفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ہیڈکوارٹر کے منتظم البانیہ کے مرحوم پرنس کے صاحب زادے سکندرحودہیں،جوکمیونٹی پرحملےسےغم زدہ ہیں۔ کراچی کےعلاقے صفوراگوٹھ میں دہشت گردوں نے 13مئی کو اسماعیلی کمیونٹی کی بس پرحملہ کیاتھااورخواتین سمیت 47افراد کوچن چن کرگولیاں ماردی تھیں۔ واقعے میں ملوث ملزموں کو سندھ حکومت نے 7روزہی میں گرفتار کرلیا تھا۔ سکندرحود نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ہو یا عراق میں، ہرجگہ اس کامقابلہ کرناہوگا۔ سکندرحود نے کہا کہ جمہوریت کو مستحکم اور قانون کی عمل داری کی جانی چاہیے اور اسلام کےنام پرمسلمانوں اورمسیحیوں کوقتل اوران کے مقدس مقامات کومسمارکیاجانابرداشت نہیں کیاجاسکتا۔

مزید خبریں :