27 مئی ، 2015
کراچی .....سندھ ، بلوچستان میں گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے،پنجاب میں بھی حبس کی وجہ سے گرمی بڑھتی جارہی ہے ، البتہ خیبر پختونخوا کے ساتھ گلگت بلتستان کا موسم خوشگوار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گرمی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں موسم اتنا گرم ہے کہ بازار ، گلی محلہ ، صبح سے شام تک سنسان نظر آتے ہیں ، پنجاب میں شہری ٹھنڈی ہوا کو ترس گئے ہیں ، ادھر گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر بارش کے بعد موسم ہلکا سرد ہے اور آج بھی آبر آلود ہے ۔