27 مئی ، 2015
لاہور ......لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنےوالےجوڑےکےرشتے دار باہم دست وگریباں ہو گئے،دونوں اطراف سےایک دوسرے کو تھپڑوں اور گھونسوں کا نشانہ بنایاگیا۔ عدالت نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔ پتوکی کی رہائشی لڑکی کےوالدین نےاسدنامی نوجوان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرارکھاتھا ۔اسد نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ، جوڑاپیشی پر ہائیکورٹ پہنچا تو دونوں کے رشتے دارباہم دست و گریبان ہو گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا ، لڑکی کے رشتے داروں نے اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اسٹاف اور وکلاءنے جوڑے کو احاطہ عدالت میں پہنچا دیا ،لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اسد سے پسند کی شادی کی ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت2 جون تک ملتوی کرتے ہوئےلڑکی کو اسد کے ساتھ جانے کیا اجازت دیدی۔