پاکستان
27 مئی ، 2015

ملتان: مبینہ موبائل چور خاتون پکڑی گئی ،2ساتھی فرار

ملتان: مبینہ موبائل چور خاتون پکڑی گئی ،2ساتھی  فرار

ملتان......ملتان میں مبینہ موبائل چور خاتون کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،ملزمہ کی دیگر2ساتھی خواتین فرار ہوگئی ہیں ۔ملتان کے علاقے بوسن روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل سے شمیم نامی مبینہ موبائل فون چور پکڑی گئی ،جبکہ اس کی 2 ساتھی خواتین فرار ہوگئی ۔ خاتون کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔شہریوں نے الزام لگایا کہ خاتون اس سے پہلے بھی چوری کی وارداتیں کرچکی ہے ؤ، اس پر مقدمہ درج ہے۔دوسری طرف مبینہ چورخاتون کا کہنا ہے کہ اس نے موبائل فون چوری نہیں کیا ہے ،اس پر الزام لگایا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :