پاکستان
27 مئی ، 2015

حیدرآباداورنواب شاہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

حیدرآباداورنواب شاہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

حیدر آباد ........حیدرآباداورنواب شاہ میں ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کے دھماکوں سے ٹریکس کو نقصان پہنچا ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکرٹریکس کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔پولیس نے کندھکوٹ کے قریب ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتاربھی کرلیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حیدرآبادمیں لطیف آبادنمبر 3پر ریلوے ٹریک پر دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی ۔دھماکا پنجاب سے کراچی جانے والے ڈاؤن ٹریک پر کیاگیا ۔دھماکے سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا،جس کے بعد پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کی آمدروفت روک دی گئی ہے۔نواب شاہ میں نواز ڈاہری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کے دھماکے سے اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ۔اورٹریک معمولی متاثر ہوا ۔اسی ٹریک سے شام پانچ بجے کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس کو گذرنا تھا ۔ ادھر ایس ایس پی عمرطفیل نے دعویٰ کیاکہ کندھکوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےبارودی موادبرآمد کرلیاگیاہے۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اوروہ ریلوے ٹریک پر کئی بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے ۔

مزید خبریں :