27 مئی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی وفاقی بجٹ سے قبل مجوزہ شیڈو بجٹ برائے سال 2015-16کا اعلان کیا جا ئے گا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے شیڈو بجٹ کا اعلان ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست و اراکین قومی اسمبلی 28مئی2015ء بروز جمعرات، دوپہر 3بجے ،نیشنل پریش کلب اسلام میں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ایم کیوا یم کی جانب سے شہرمیںپانی کے شدید بحران کے خلا ف لیاقت آباد نمبر10میں ہونیوالا عوامی احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا گیاہے۔شعبہ اطلاعات سے جاری ایک بیان میں ترجمان ایم کیوا یم نے کہاکہ عوامی احتجاجی مظاہرہ بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے سبب ملتوی کیا گیا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔