27 مئی ، 2015
نیویارک......فٹ بال کی عالمی تنظیم کے دو نائب صدور سمیت 9 ٹاپ آفیشلز پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ امریکا اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ فیفا کرپشن اسکینڈل میں 150 ملین ڈالرز کا ناجائز منافع شامل ہے۔دنیا کا سب سے مقبول کھیل فٹ بال ہے جس کی عالمی تنظیم فیفا کے عہدیداروں پر کرپشن، منی لانڈرنگ، فرا ڈ اور رشوت کے سلسلے میں فرد جرم عائدکی گئی ہے۔ امریکا کی وزارت انصاف نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں فیفا کے اُن 9 عہدیداروں کے نام بتائے گئے ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ امریکا کی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی پچھلے تین برس سے اس بارے میں تفتیش کر رہی تھی، اس میں سے 7 آفیشلز کو جس میں فیفا کے نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر جیفری ویب بھی شامل ہیں کو پولیس نے زیورخ سے ہوٹل میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لائینچ نے اسکینڈل کے بارے میں پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ اس معاملے میں 150 ملین ڈالرز کا ناجائز منافع شامل ہے۔ کرپشن کا تعلق زیادہ تر فٹبال ورلڈ کپ 2010ء اور فیفا صدارتی الیکشن سے ہے۔ ناصرف اپنے مفادات کی خاطر کھیل کو متاثر کیا گیا گیا بلکہ منی لانڈرنگ اور فراڈ جیسے کام ہوئے۔