پاکستان
28 مئی ، 2015

ملک کی مختلف جیلوں میںسزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

ملک کی مختلف جیلوں میںسزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

حیدرآباد.....آج علی الصبح ملک کی مختلف شہروں کی جیلوں میں سزائے موت پر عملدر آمد جاری رہا۔ حیدر آباد، سوگودھا، ہری پور اور ساہیوال میں مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جس میں پہلے حیدر آباد میں دو مجرموں کو پھانسی دی گئی، شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ نے 25مئی 1998کو پی آئی اے کی پرواز ہائی جیک کی تھی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل سوگودھا میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق مجرم امیرعبد اللہ نے 2002میں تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ ادھر ہری پور سینٹرل جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی، مجرم خرم ملک نے 1998میں دوست کو قتل کر دیا تھا اور آخر میں ساہیوال کی جیل میں بھی مجرم محمد اشرف کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 5سال قبل رشتے کے تنازع پر 2افراد کو قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :