28 مئی ، 2015
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ تھیلوں سے فارم 15 نکالنے کا حکم دینا بڑی پیشرفت ہے جبکہ الیکشن کمیشن فارم 15 پیش کرنے سے معذرت کرچکا ہے ۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے فارم15 کی برآمدگی سے متعلق الیکشن کمیشن کے ماہرین اور فریقین کے وکلا کو آج(بدھ ) چیمبر میں طلب کیا ہے جہاں تھیلوں سے فارم 15 کے حصول کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔