پاکستان
10 مئی ، 2012

بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،الطاف حسین

 بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک میں بجلی کے مزید سنگین ہوتے ہوئے بحران پر سخت تشویش کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایک طرف تو ملک بھرکے عوام شدیدپریشانیوں میں مبتلاہیں دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی وتجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثرہورہی ہیں اورعوام احتجاج پرمجبورہورہے ہیں۔الطاف حسین نے صدرآصف زرداری،وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اورعوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔دریں اثناء الطاف حسین نے لیبرپارٹی کے رہنمااوربرطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئر جیمزشیرا کوحالیہ انتخابات میں رگبی سے نویں مرتبہ بھاری اکثریت سے کونسلرمنتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ جیمزشیرانے رگبی کے عوام کی بہت خدمت کی ہے اوران کی اسی شاندار عوامی خدمت کی بدولت وہ 1981ء سے کونسلرمنتخب ہوتے آرہے ہیں اورحالیہ انتخابات میں جیمزشیراکی ایک مرتبہ پھر شاندار کامیابی ان پر عوام کے اعتماد کامظہرہے۔ الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ جیمزشیرا عوام کے اعتماد پر اسی طرح پورے اتریں گے اورعوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :