دنیا
28 مئی ، 2015

ملکہ برطانیہ کا سخت گرمی میںبھی شاہی لباس پہن کرخطاب

 ملکہ برطانیہ کا سخت گرمی میںبھی شاہی لباس پہن کرخطاب

لندن...... ملکہ برطانیہ نے گرمی کے باوجود بھاری شاہی لباس زیب تن کرکے ہائوس آف لارڈز سے خطاب کیا۔نواسی سال کی ملکہ برطانیہ گذشتہ روز باسٹھ ویں بارپارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے آئیں تو انھوں نے سات کلو وزنی سفید لیس کا بنا لباس،چھ کلو وزنی مخمل کی چادر ،ایک کلو سے زیادہ وزنی ہیروں سے جڑا تاج پہن رکھا تھا،ملکہ الزبتھ نےبگھی سے اترتے اوردارالامرا میں داخل ہوتے وقت اپنے ترانوے سال کے شوہر شہزادہ فلپ کا سہارا ضرورلیا لیکن بھاری بھرکم لباس اورگرمی انھیں زیادہ پریشان نہ کر سکی۔انھوں نے اطمینان سے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

مزید خبریں :