دنیا
28 مئی ، 2015

بھارت میںسخت گرمی ،ہلاکتوں کی تعداد 1400 تک جا پہنچی

بھارت میںسخت گرمی ،ہلاکتوں کی تعداد 1400 تک جا پہنچی

نئی دہلی......بھارت میں گرمی کا زور برقرار ہے،گرمی کی شدت اور لُو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1400 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر رکھا ہے،سخت موسم میں نئی دلی کی سڑکیں بھی پگھلنے لگیں اور زیبرا کراسنگ کی دھاریاں لہروں میں تبدیل ہوگئیں۔ اڑیسہ کے علاقے تیتلا گڑھ میں دوسرے روز بھی درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، لوگ تپتی دھوپ سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔آندھرا پردیش کے علاقے نیلور میں آج بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اتر پردیش میں بارش کے ساتھ گرج چمک اور ریت کے طوفان آنے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :