28 مئی ، 2015
جدہ.......آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا،جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت متعین کرنے میں آسانی ہو گی ۔آج مکہ مکرمہ میں سورج مقامی وقت کے مطابق دوپہربارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر اور پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہردو بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ شریف کے اوپر90 ڈگری زاویہ پر ہوگا جس سے کعبہ شریف کا سایہ نہیں بنے گا ، ادارہ فلکیات کے ڈائریکٹر ابوزھراہ کا کہنا ہے کہ ایسا سال میں 2 مرتبہ ہو تا ہے جب سورج کعبہ شریف کے عین اوپر آجاتا ہے ۔اس دوران قطب شمالی ، یورپ ، افریقہ، روس ، چین اور مشرقی ایشیا کے مسلمان اپنے مقامی وقت کے مطابق غروب آفتاب کے وقت سورج دیکھ کر کعبہ شریف کی سمت کاتعین کرسکیں گے،جب کہ شمالی اور جنوبی امریکا کے مسلمان طلوع آفتاب کے وقت کعبہ کی سمت کا درست تعین کر سکیں گے۔