دنیا
28 مئی ، 2015

فرانس:شوکت یوسفزئی کی امتیاز قدھر کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنے پر مبارکباد

فرانس:شوکت یوسفزئی کی امتیاز قدھر کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنے پر مبارکباد

پیرس......رضا چوہدری......خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے چوہدری امتیاز احمد قدھر کو فون اور ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بنے پر مبارک باد دی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ انہوں پارٹی کی قیادت کو بھی آگاہ کیا ہے کہ چوہدری امتیاز احمد قدھر ایک انتہائی مخلص اور پارٹی کےلئے سرگرم ہونے کے ساتھ میرے دور یورپ کو کامیاب بنانے میں پیش رہے جس کے جواب میں چوہدری امتیاز احمد قدھر نے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا شکریہ ادا کرتے ان کو بدھ کے روز پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے خیبر پختونخوا کے کامیاب دوروں پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز سطح پر ایک بار پھر سونامی متحرک ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ ملک کے عوام کے دل ہمارے قائد کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

مزید خبریں :