28 مئی ، 2015
کراچی.......کراچی میں ٹماٹروں کے دام سنتے ہی خریداروں کے رنگ ٹماٹر کی طرح سرخ پڑگئے ہیں،شہر میں فی کلو ٹماٹر سو روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ ریٹیل ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر سینچری کرلی ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریٹیل ذرائع کے مطابق ہولسیل سطح پر ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عوا م کے لئے ٹماٹر 100روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ ہولسیل مارکیٹ میں یہ 70سے 80روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔سبز ی منڈی ذرائع کے مطابق سندھ میں سخت گرمی کے سبب ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی ہےجبکہ بلوچستان سے آنے والی نئی فصل کی تاخیر کے سبب ٹماٹر وں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔