28 مئی ، 2015
کراچی.......موٹرسائیکل چوری روکنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبونے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھا ہے۔خط میں غلام قادرتھیبونے ہدایت کی ہے کہ چوری روکنے کیلئے نئی موٹرسائیکلزمیں ٹریکرنصب کیےجائیں،شہرمیں رواں سال 7ہزار موٹرسائیکلیں چوری یاچھینی گئیں،رجسٹریشن کےوقت موٹرسائیکل کےساتھ ٹریکرلگانالازمی قراردیاجائے۔