29 مئی ، 2015
بغداد.......عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2کار بم دھماکوں میں 10افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مشہور ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بغداد میں پہلا دھماکا بے بی لون ہوٹل کے قریب ہوا۔ جس کے چند منٹ بعد شریٹن ہوٹل کے قریب دوسرا دھماکا ہوا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں دھماکوں میں کم سے کم 10افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے قریب سے کار سے 1اور بم برآمد ہوا ہے اور سیکیورٹی فورسز بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔