29 مئی ، 2015
نئی دہلی ......معصوم بے زبان کبوتر نے بھارتی اداروں کی دوڑیں لگوا دیں، پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگا کر اندر کردیا، ایکسرے تک کر ڈالا پر پاکستان سے کوئی رابطہ ثابت نہ کر سکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کبوتر سرحدی علاقے میں پنجاب پولیس اور فوج کی میٹنگ کے وقت پرواز کررہاتھا ۔اس عمل سے ثابت ہوگیا کہ بھارتی حکام پاکستان کی دشمنی میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی ہونے کے الزام میں ایک معصوم اور بے زبان کبوتر گرفتار کرلیا ہے اور دعویٰ کیا کہ کبوتر کے پروں پر مہر اور اردو زبان میں تحریر موجود ہے ۔مقامی اسپتال میں کبوتر کاایکسرے تک کیا گیا ،بھارتی ادارے اس دوران کبوتر کا پاکستانی رابطہ تلاش کرنے میں سرگرم جو ثابت نہ کرسکے۔