29 مئی ، 2015
کراچی.........وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر کسی قسم کا چھاپا نہیں مارا گیا، بےبنیاد اور بیہودہ الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کروں گا۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے ، ذاتی خواہشات اور سنی سنائی باتوں پر خبریں نہ دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کردار کشی کا حق نہیں ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور وہاں سے دو ارب روپےبرآمد ہوئے۔