پاکستان
10 مئی ، 2012

سینیٹ: وزیر اعظم کی اہلیت کا فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد … مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت سے سزا کے بعد عہدے پر برقرار رہنے کے خلاف سینیٹ سے واک آوٴٹ کیا جبکہ وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اہلیت کا فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدالت عظمیٰ کا تفصیلی فیصلہ آچکا اور وہ نااہل ہوچکے ہیں ،ان کاحکومت میں رہنا غیرقانونی ہے۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن ایوان سے واک آوٴٹ کرگئی۔ وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک نے ایوان میں بیان دیاکہ عدالت نے وزیر اعظم کو نااہل قرار نہیں دیا ان کی اہلیت کا فیصلہ اسپیکر نے کرنا ہے، اس لئے سب کو ابھی انتظار کرنا چاہئے۔ صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کی نسرین جلیل نے فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ بی این پی عوامی کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔

مزید خبریں :