پاکستان
10 مئی ، 2012

پنجاب میں 2 ارب روپے سے اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 2 ارب روپے سے پنجاب اسپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ضعیف العمری اور مالی مشکلات کے شکار اسپورٹس ویٹرنز کو ماہانہ ساڑھے 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کیلئے 22 ممالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دیہی نوجوانوں کو کھیلوں کے بھرپور مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس اکیڈمیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، ایک لاکھ کھلاڑیوں کو اسپورٹس اکیڈمیوں میں نامور کھلاڑیوں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

مزید خبریں :