11 مئی ، 2012
اسلام آباد ... صدر آصف علی زرداری نے ملک میں توانائی بحران کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بحران کا فوری حل نکالنے کی ہدایت کی۔صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں توانائی بحران سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر اور وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلی حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پانی و بجلی کے وفاقی وزیر پر بجلی کا بحران شدید ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی صدر زرداری نے نوید قمر کی سرزنش کی اور بحران کا فوری حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔