30 مئی ، 2015
لاہور .....پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا ۔پاکستان جس نے زمبابوے کیخلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلوں کی ہوم سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔تیسرے اور آخری ایک روزہ مقابلے میں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں جلوہ گر ہونگی۔میزبان ٹیم کیلئے آخری مقابلہ بس رسمی کارروائی ہوگی مگر زمبابوے جیت کر اپنی لاج رکھنے کی پوری کوشش کریگا ۔زمبابوے کی ٹیم جس نے تمام ہی میچوں میں مقابلہ تو خوب کیا مگر وہ پاکستان دینے میں ناکام رہی ۔امید کی جارہی ہے کہ 50 اوورز کے آخری میچ میں شائقین پھر سے ایک مختلف انداز میں نظر آئینگے۔مہمان ٹیم کا دورہ پاکستانی مداحوں کیلئے تازہ ہوا جھونکا ثابت ہوا ہے ،اور ہر میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔