30 مئی ، 2015
پشاور..........خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز سے بے نظمی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی، کچھ پولنگ اسٹیشنز سے دھاندلی کی اطلاعات بھی ملیں۔