پاکستان
11 مئی ، 2012

لاہورمیں نئی بسیں چلانے کیلئے ترک کمپنی سے معاہدہ

لاہور ... لاہورٹرانسپورٹ کمپنی نے شہرمیں نئی بسیں چلانے کیلئے ترک کمپنی سے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے کی تقریب میں لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کے چیرمین خواجہ احمدحسان نے کہا کہ ترک کمپنی کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن سے سبزہ زار تک نئی بسیں چلائی جائیں گے، انکا کہناتھاکہ ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ عوام کو بہترسفری سہولتوں کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہو گا، پرانے روٹس بھی بحال کیے جارہے ہیں ، نئی بسوں میں الیکٹرانک ٹکٹنگ سسٹم نصب کیا جائے گا ، اس سے زائد کرایہ کی شکایات کا خاتمہ ہوسکے گا۔

مزید خبریں :