30 مئی ، 2015
پشاور.........خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران کئی علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افرادجاں بحق ہوگئے۔ صوبےبھر میں ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے، اور فائرنگ سے 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ سے چارسدہ میں 3،ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 اور کوہاٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ اور لکی مروت کے ولیج کونسل تاجہ زئی کے پولنگ اسٹیشن میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لکی مروت کے پولنگ اسٹیشن کےزنانہ بوتھ سےجے یوآئی ف کےامیدوار بیلٹ باکس اٹھاکر لے گئے۔