پاکستان
31 مئی ، 2015

خیبرپختونخوا میں حقیقی جمہوریت کی بنیادرکھی دی، عمران خان

خیبرپختونخوا میں حقیقی جمہوریت کی بنیادرکھی دی، عمران خان

بنی گالہ ............. چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی جمہوریت کی بنیادرکھی دی،خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کےدوران41 ہزارلوگ منتخب ہوئے، اتنا بڑا الیکشن تھا،بدنظمی ہونی تھی۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب!نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کی ہے، یہ ہے نیاپاکستان، نیا پاکستان میٹرو بنانے سے نہیں بنتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدانتظامی پر چیف الیکشن کمشنرمعاملے کی تحقیقات کرائیں، تحریک انصاف پردھاندلی کےالزامات لگانےوالےالیکشن ٹریبونل جائیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوکہا ہےبلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں، خیبرپختونخوا میں پولیس قانون کے مطابق کام کررہی ہے، میاں افتخاردلیرآدمی ہیں،ان کی عزت کرتا ہوں، میرےیاپرویزخٹک کےحکم پرمیاں افتخارکیخلاف ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے؟ میں جس نئے پاکستان کی بات کرتا تھا، یہ ہے وہ نیا پاکستان، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پورے پاکستان کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرے اور آریاپارکرے، ایک ہفتے کے اندرکیس ختم کیا جائے، فیصلہ کرنا جج کا کام ہے کہ ووٹ جعلی ہیں یانہیں، نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے لیے 26 لاکھ روپے خرچ کیے ، جوڈیشل کمیشن جانے کےبجائے نادرا کے چیرمین بیرون ملک چلے گئے۔

مزید خبریں :