پاکستان
31 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کیخلاف کافی دستاویزی ثبوت موجود ہیں، شاہد حیات

ایگزیکٹ کیخلاف کافی دستاویزی ثبوت موجود ہیں، شاہد حیات

کراچی........... ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایگزیکٹ کا ڈیٹا آگیا ہے، اتنادستاویزی مواد ہے کہ عدالت میں جاکر ثابت کرسکتے ہیں ، ایگزیکٹ سے متعلق 17دن میں تفتیش مکمل کر کے عدالت میں پیش کریں گے ۔ ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایگزیکٹ کا کافی ڈیٹا ہے جس کا فرانزک ٹیسٹ ہونا ہے، ڈگریوں کی تعداد بہت ہے لیکن تعداد نہیں بتاسکتے، ہمیں ریکارڈ ملا ہے کہ ایگزیکٹ ویب سائٹ کیسے آپریٹ کرتی تھی، ہمیں اتنے ثبوت ملے ہیں جنہیں عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں۔ شاہد حیات کا کہنا تھا کہ جوثبوت ملےہیں وہ ان کے کمپیوٹرز اور ای میل کے ذریعے ملے ہیں،اس سے شعیب شیخ پر مزید مقدمات قائم ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس تفتیش کے لیے 17 دن کا وقت ہوتا ہے ، تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں جائیں گے۔

مزید خبریں :