11 مئی ، 2012
واشنگٹن… پاکستان پردباومیں اضافہ کرتے ہوئے امریکاکی آرمڈسروسزکمیٹی نے نیٹو سپلائی کھولنے تک پاکستان سے اشیا ء یا خدمات لینے پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔اس بل کے تحت نیٹو سپلائی بحال ہونے تک پاکستان سے خدمات نہیں لی جائینگی اور سفارش کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان کوخدمات کا معاوضہ دینے سے بھی روکا جائے ، کمیٹی نے دہشتگردی کیخلاف فنڈ سے پاکستان کو رقم دینے کے لیون پنیٹا کے اختیار میں بھی کمی کی بات کی ہے اور پاکستان سے ترجیحی سامان یا خدمات لینا نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط کر دیا ہے۔