پاکستان
01 جون ، 2015

ایم پی اے رانا شمشاد کے قاتل بچ نہیں پائینگے،شہباز شریف

ایم پی اے رانا شمشاد کے قاتل بچ نہیں پائینگے،شہباز شریف

گوجرانوالہ ......مسلم لیگ ن کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کی نماز جنازہ صبح 10بجے وکیل خان اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقتول ایم پی اے کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائینگے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول کی نمازجنازہ 10بجے ادا کی جائیگی اور ان کی تدفین کامونکی کے مقامی قبرستان میں ہوگی۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جاں بحق ہونیوالے ایم پی اے رانا شمشاد ،ان کے بیٹے اور دوست کے لواحقین کے غم میں شریک ہے،ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائینگے۔انہوں نے پولیس حکام کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کیلئے ہدایات کیں۔

مزید خبریں :