01 جون ، 2015
وانا .....وانا کے علاقے خامرانگ میں پولیٹیکل محرر فاروق وزیر کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا،حملے میں پولیٹیکل محرر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا ،جس کے باعث گاڑی میں موجود فاروق وزیر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ادھر صدور ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔