پاکستان
01 جون ، 2015

سندھ ہائیکورٹ: ہیلمٹ کی پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ: ہیلمٹ کی پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی ......سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل پر 2 افراد کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دونوں افراد کے ہیلمٹ پہننے سے دہشتگردی میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ یہ عمل خود انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔عدالت نےاس معاملے پر چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

مزید خبریں :