01 جون ، 2015
لاہور......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میاں افتخار جیسے امن پسند سیاستدان کی قتل کےمقدمےمیں گرفتاری شرمناک اورسیاسی انتقام ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نےاپنےایک بیان میں کہاہے کہ خیبر پختوانخوا کے بلدیاتی انتخابات میں قتل و غارت گری اور بدترین تشدد کی وجہ عمران خان کی ناکام حکمرانی ہے،امن و امان کی ناکامی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائدکرنا پاکستان تحریک انصاف کا سفید جھوٹ ہے، خواجہ سعدرفیق نےکہاکہ اپنی ناکامی اور گناہ دوسروں کے کھاتے میں ڈالنے کا عمرانی اسٹائل نہیں چلے گا۔