پاکستان
01 جون ، 2015

دھاندلی کی شکایات پر26 پولنگ اسٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار

 دھاندلی کی شکایات پر26 پولنگ اسٹیشنز کی پولنگ کالعدم قرار

پشاور......پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جعلی بیلٹ پیپرز اور اسٹیمپ استعمال ہونے کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا ہے۔ چیف سیکرٹری کو پیش کی گئی ریٹرننگ آفیسرز کی مرتب کردہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ دھاندلی کی شکایات پر26 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کالعدم قرار دے دی گئی۔ضلعی ریٹَرننگ افسرکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے۔ایکہی فرد کی دومقامات پر ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔جاں بحق اورریٹائرڈ اہلکاروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔پولنگ اسٹیشنوںمیں بیلٹ بکس کی سیل توڑی گئی اورجعلی ووٹ پول ہوئے۔جعلی بیلٹ پیپرز اور اسٹیمپ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔ انتخاباب میں استعمال ہونےوالاسامان بروقت پولنگ اسٹیشنز نہ پہنچ سکا۔ بغیرمشاورت اہلکاروںکی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔اکثر پولنگ اسٹیشنزپربیلٹ پیپرزاورانتخابی موادکم پہنچا۔پشاور کے ضلعی ریٹرننگ افسرنے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اوربے قاعدگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے 26 پولنگ اسٹیشزمیں انتخابات کو کالعدم قراردیا۔ کالعدم قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں میں کاکشال 2، بھانہ ماڑی، ہزارخوانی، غلہ گودام ، چوڑی بالا،خزانہ ،ارمڑ پایاں اور ماشو خیل شامل ہیں۔ پولنگ میں بے قاعدگیوں سے متعلق مزیدعوامی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ جن کی بنیاد پرمزید پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کو بھی کالعدم قراردیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :