01 جون ، 2015
دبئی......چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری 7 ماہ بعد سیاسی میدان میں واپسی کےلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی دبئی سے بہن بختاور بھٹو کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور بختاور نجی طیارے کے ذریعے کراچی ایئر پورٹ پہنچے ۔بلاول بھٹو ہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہائوس پہنچیں گےتاہم ہیلی کاپٹر میں تیکنکی خرابی کے باعث بلاول اور ان کی ہمشیرہ بختاورکوایئرپورٹ پرہی انتظار کی زحمت کا سامنا ہے۔