01 جون ، 2015
مانسہرہ ........ضلع مانسہرہ میں پولنگ کے دوران بیلٹ بکس چھیننے یا عملے پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے منتخب کونسلر سمیت6افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی ریٹرننگ آفیسرز کی رپورٹ پر اُن لوگوں کے خلاف کی گئی ہے جنہوں نے پولنگ کے دوران عملے پر تشددکیا یا بیلٹ بکس چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس نے 10مقدمات درج کر کے6ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں بالاکوٹ سے منتخب ہونے والے جنرل کونسلر حیدر علی خان اور ان کا بھائی بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزموں سے بیلٹ بکس بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں۔