01 جون ، 2015
اسلام آباد...... ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران 7 آف شور کمپنیز کا سراغ لگالیا گیا ہے، کمپنیز کے اکاؤنٹس امریکا، برطانیہ، لبنان اور گھانا سے آپریٹ کیے جاتے تھے۔ ذرائع نے جیو نیو ز کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد نےایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش کرتے ہوئے7 آف شور کمپنیز کا سراغ لگالیا ہے جو ایگزیکٹ کی ڈگریز کے عوض پیسے وصول کرتی تھیں۔ یہ کمپنیاں امریکا، برطانیہ، لبنان اور افریقی ملک گھانا سے میں رجسٹرڈ تھیں اور ڈگریز کے متمنی افراد انہی کمپنیز کے بینک اکاؤنٹس میں پیسے جمع کراتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے کہ ایف آئی اے نے ان کمپنیز کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لیے انٹرپول، برطانیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور امریکی ایف بی آئی کو خط لکھ دیے ہیں۔