02 جون ، 2015
ڈیرہ اسماعیل خان......پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دے دی۔ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنی ذاتی گاڑی میں پولیس کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پولیس علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر موجود تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کچھ دیر میں خود گرفتاری پیش کردیں گے۔