02 جون ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی رد عمل اور ہرزہ سرائی نے اُس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان میں بے شرمانہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت اقتصادی راہداری کے منصوبے کی مخالفت کی بجائے اپنے عوام کو بھوک اور غربت سے نکالنے پر توجہ دے۔