02 جون ، 2015
کراچی....... ایگزیکٹ ا سکینڈل کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی کا مرکزی سرور متحدہ عرب امارات سے ہوسٹ کیا جارہاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سرور کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا ہے جب کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ ملازمین کے ای میل ریکارڈ بھی ڈی کوڈ کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی میں سخت خفیہ نگرانی کا نظام نافذ تھا، ایک ہی فلور پر موجود ملازمین کو آپس میں بات کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی، کسی ملازم نے واش روم جانا ہوتا تو اس کی اجازت بھی ای میل کے ذریعے کراچی سے لی جاتی تھی۔